مشیر خزانہ تبدیل نہیں ہو رہے ، وزیراعظم عمران خان
10 فروری 2020 (17:46) 2020-02-10

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مشیرخزانہ تبدیل نہیں ہو رہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پر کام تیز کرنے کا کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس وزیر اعظم ہاس میں جاری ہے، اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما بھی شریک تھے ۔ وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ مشیرخزانہ تبدیل نہیں ہو رہے، مشیر خزانہ بہترین کام کر رہے ہیں،کوئی تبدیلی زیر غور نہیں۔

وزیراعظم نے مہنگائی کےخلاف حکمت عملی تیار کر لی اور مشیر خزانہ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پر کام تیز کرنے کاکہہ دیا ہے۔اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومتی معاشی ٹیم مہنگائی کے اعدادوشمار ، حکمت عملی پر بریفنگ دے گی۔حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے سے متعلق تجاویز اور مہنگائی، اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی کےاقدامات پر غور کیا جائے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان ترجمانوں کوحکومتی اقدامات پربریفنگ دیں گے اور اجناس کی قیمتوں میں کمی سےمتعلق حکمت عملی پرمشاورت ہو گی۔

مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق پارٹی بیانیہ پر بھی بات ہو گی اور میڈیا پر حکومتی بیانیے کی موثر آگاہی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر اعظم ملکی صورتحال کے پیش نظرترجمانوں کوگائیڈ لائن دیں گے جبکہ اتحادی جماعتوں سے مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر بھی بات ہو گی۔


ای پیپر