ہمارا وزیراعظم آخر کس چیز سے پریشان ہے:بختاور بھٹو
10 فروری 2020 (17:25) 2020-02-10

اسلام آباد :شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے چیئرمین پی پی پی کو نیب نوٹس پر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سوال اٹھایاکہ ہماراوزیراعظم آخر کس چیز سے پریشان ہے۔

ایک بیان میں انہوںنے سوال اٹھایاکہ کیا ہمارا وزیراعظم اپنی انتہائی گری ہوئی کارکردگی سے پریشان ہے؟ کیا ہمارا وزیراعظم مزید 18 ملین افراد کو غربت میں دھکیلنے سے پریشان ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ کیا ہمارا وزیراعظم کشمیر ہارنے پر پریشان ہے؟ کیا ہمارا وزیراعظم سانحہ اے پی ایس کے مجرم احسان اللہ احسان کے فرار سے پریشان ہے؟ ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا وزیراعظم صرف بلاول بھٹو زرداری سے پریشان ہے۔

انہوںنے کہاکہ مہنگائی اور غربت میں اضافے کے حوالے سے بلاول بھٹو کے مستقل مو¿قف پر پی ٹی آئی کی آلہ کار نیب نے نوٹس بھیجا۔ بختاور بھٹو نے کہاکہ مجھے حیرانی ہے کہ آخر کب حقیقی مجرم، مفرور افراد اور بدعنوان احتساب کے دائرے میں آئیں گے۔ بختاور بھٹو نے کہاکہ عمران خان، اس کی بہنیں، اس کی پوری کابینہ اور مفرور مشرف کا کب احتساب ہوگا؟ ۔


ای پیپر