پشاور میں کرونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا
10 فروری 2020 (16:34) 2020-02-10

پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس داخل ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آیا ، 23 سالہ ضیاالرحمان کا تعلق ارمڑ سے ہے اور وہ چین سے آیا ہے، ضیاءالرحمان کو ایل آر ایچ میں قائم کرونا آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق مشتبہ مریض کے خون کے نمونے فوری طور پر این آئی ایچ بھجوا دئیے گئے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل بھی پشاور میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیس سامنے آتے رہے ہیں تاہم اب تک کسی مریض میں اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔


ای پیپر