وائٹ ہائوس میں ٹرمپ کے قتل کی کوشش
10 فروری 2020 (15:45) 2020-02-10

واشنگٹن: سیکیورٹی اہلکاروں نے وائٹ ہاوس سے مسلح شخص گرفتار کرلیا، مذکورہ شخص نے خفیہ ایجنسی کے اہلکار سے ٹرمپ کو قتل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

                                                                                                                            

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاوس کے باہر سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک مشتبہ چاقو بردار نوجوان کو اس وقت حراست میں لیا، جب اس نے امریکی سیکریٹ سروس کے افسر کو بتایا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے آیا ہے۔راجر ہیڈپیٹھ نامی 25 سالہ جوان کو امریکی صدر کو جسمانی نقصان پہنچانے کی دھمکی کے الزام میں ہفتے کی دوپہر گرفتار کیا گیا ہے۔

قاتل نے وائٹ ہاوس کے باہر گشت کرنے والے خفیہ سروس کے افسر سے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے آیا ہے اور اس کام کی انجام دہی کیلیے اس کے پاس چاقو بھی ہے۔راجر ہیڈپیٹھ نامی نوجوان کی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کے دوران اس کے پاس سے ایک پستول اور چاقو برآمد کیا۔پولیس اہلکاروں نے مسلح نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد ذہنی صحت سے متعلق جانچ کیلیے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ اس کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔


ای پیپر