photo by PCB twitter

پنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی
10 فروری 2020 (11:59) 2020-02-10

راولپنڈی: پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو  ایک اننگز اور 44رنز سے شکست دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم چوتھے روز کھانے کے وقفے سے پہلے 168رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار۔نسیم شاہ کو ہیٹرک کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ تیسرے دن پاکستانی اننگز 445 رنز پر تمام ہوئی، سنچری میکر شان مسعود اور بابراعظم کے بعد حارث سہیل نے 75 رنز بنا کر میچ کو یاد گار بنا لیا، پھر پاکستانی بولرز کا شو اسٹارٹ ہوا تو دن ڈھلنے سے پہلے بنگلادیش کے چھ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔


ای پیپر