پاکستانی شیر جوانوں کا کبڈی ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز
کیپشن:   فائل فوٹو
10 فروری 2020 (09:44) 2020-02-10

لاہور: کبڈی ورلڈکپ کے پہلے روز پاکستان اور ایران نے باآسانی اپنے اپنے میچ جیت لئے، کینڈا اور سیرالیون کی ٹیمیں باآسانی شکست کھا گئیں۔

پاکستانی شیر جوانوں کا کبڈی ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز، افتتاحی میچ میں کینیڈا کو شکست دیدی۔ پاکستان پہلوانوں نے کینیڈا کو 40 پوائنٹس کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ کینڈا کے کھلاڑی حسرت کی تصویر بنے رہے۔

دوسرے میچ میں ایران کی ٹیم نے سیرالیون کی ٹیم کو پچھاڑ دیا۔ ایران نے سیرالیون کو 19 کے مقابلے میں 60 پوائنٹس سے شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کی میگا ایونٹ میں آج دفاعی چیمپئن بھارت کا جرمنی سے مقابلہ ہو گا، جبکہ دوسرے میچ میں ایران اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا اور کینیڈا کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔


ای پیپر