راولپنڈی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل
کیپشن:   photo by PCB twitter
10 فروری 2020 (09:27) 2020-02-10

راولپنڈی: شاہینوں نے ٹائیگرز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، راولپنڈی ٹیسٹ میں نسیم شاہ کی ہیٹرک سے میچ میں پاکستان کی گرفت مضبوط ہو گئی۔

راولپنڈی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پاکستان کو جیت کیلئے چار وکٹیں درکار ہیں۔ تیسرے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے ہیں، پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے بنگلہ دیش کو مزید 86 رنز درکار ہیں۔

واضح رہے کہ تیسرے دن پاکستانی اننگز 445 رنز پر تمام ہوئی، سنچری میکر شان مسعود اور بابراعظم کے بعد حارث سہیل نے 75 رنز بنا کر میچ کو یاد گار بنا لیا، پھر پاکستانی بولرز کا شو اسٹارٹ ہوا تو دن ڈھلنے سے پہلے بنگلادیش کے چھ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

نسیم شاہ نے ہیٹرک سمیت 4 جبکہ یاسر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔


ای پیپر