فوٹو بشکریہ فیس بک

بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ ہونے پر کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بھی بول پڑیں
10 فروری 2019 (16:27) 2019-02-10

نیو دہلی: بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ ہونے پر کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی بھی بول پڑیں۔

محبوبہ مفتی نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں رام مندر کی تعمیر اور جگہوں کے نام تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں وزیر اعظم نے بلوکی جنگل کو گورو نانک کا نام دینے اور بابا گورو نانک کے نام پر یونیورسٹی بنانے کا اعلان خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ قابض بھارتی فوج کی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے 5 کشمیریوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کر دیا۔ علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔


ای پیپر