فوٹو بشکریہ فیس بک

پہلی بار ایک وزیراعظم آئی ایم ایف کے پاس جا رہا ہے: خواجہ آصف
10 فروری 2019 (16:08) 2019-02-10

سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلی بار ایک وزیراعظم آئی ایم ایف کے پاس جا رہا ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہے خودکشی کرلوں، عمران خان 22 سال تک جو کہتے رہے اس پر خود عملدرآمد نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کنٹینر پر نہیں چڑھنا چاہتے، ہم بھی اس نظام کو منجمد کر سکتے ہیں، عمران خان کے لہجے سے محسوس ہو رہا ہے وہ انتہائی پریشان ہیں، نظام کو خطرہ ہے، ہمیں تحفظات ہیں پھر بھی چاہتے ہیں نظام چلے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نواز شریف کی بیماری کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، دل کے مرض کیلئے ڈاکٹرز کے بورڈ کی رائے کو تسلیم کیا جائے۔


ای پیپر