رضوان رضی کی گرفتاری پر سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج
10 فروری 2019 (14:42) 2019-02-10

اسلام آباد: رضوان رضی کی گرفتاری پر سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج ، سوشل میڈیا صارفین نے کہا جنہوں نے آئین توڑے کبھی انکا تو احتساب کرنا پائے ایک بندے کی ٹویٹس کو ملکی سالمیت کے لئے نقصان دہ ثابت کرتے پھر رہے ہیں۔

آزادی حق کی آواز کو دبانے کی سازش، صحافی رضوان رضی کی گرفتاری پر سوشل میڈیا صارفین برہم۔ سوشل میڈیا صارفین نے بولا رضی دادا آپکی جرات کو سلام ہے، آپ نے سب کو حق سے روشناس کروایا۔ کسی نے کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔

ایک نے صحافی رضوان رضی کی تصویر کے مقاصد بتائے کہا کہ ایک تو صحافی برادری کی تذلیل ہے اور دوسرا ان کو ہتھ کڑیاں پہنا کر یہ سمجھا جائے گا کہ قلم ٹوٹ گیا۔


ای پیپر