فوٹو بشکریہ فیس بک

سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت میں بہتری آنے لگی
10 فروری 2019 (13:53) 2019-02-10

لاہور: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے چکنائی اور تلی ہوئی چیزوں کو ترک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق آج کے روز سابق وزیراعظم نے ناشتہ میں سادہ سلائز اور بغیر نمک مرچ کے آملیٹ اور پھیکی چائے پی۔ نواز شریف کا بلڈپریشر اور شوگر پرہیز سے نارمل ہوگئی ہے۔

ن لیگ کے قائد کی جیل میں طبیعت خوشگوار رہی جبکہ گھر سے ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانے کی تیاری میں مریم نواز کی خاص توجہ ہے، پرہیز بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔


ای پیپر