فوٹو بشکریہ فیس بک

وزیراعظم عمران خان دبئی میں آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات کریں گے
10 فروری 2019 (13:18) 2019-02-10

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ساتویں عالمی حکومتی اجلاس میں شرکت کے لئے دبئی روانہ ہو گئے۔

عمران خان ایک روزہ دورے میں آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات کریں گے جس میں قرض کی شرائط پر معاملات فائنل ہوں گے۔ آئی ایم ایف کو پاکستان کے معاشی روڈ میپ سے آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کی متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان شیخ راشد المکتوم کی دعوت پر عالمی حکومتی سمٹ سے خطاب بھی کریں گے۔ اجلاس کے شرکا کو حکومت کے وژن اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کریں گے۔ اجلاس سے خطاب میں ملکی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔


ای پیپر