فوٹو بشکریہ فیس بک

سینئر صحافی رضوان رضی کی گرفتاری پر سیاسی رہنما بھی حکومت پر پھٹ پڑے
10 فروری 2019 (11:48) 2019-02-10

لاہور: سینئر صحافی رضوان رضی کی گرفتاری پر سیاسی رہنما بھی حکومت پر پھٹ پڑے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مشورہ دیا بہتر ہوگا حکومت ایسے پاگل پن سے گریز کرے۔

نئے پاکستان میں آزادی اظہار کو جرم بنا دیا گیا سینیٹر مشاہد اللہ کا بھی سخت ردعمل سامنے آگیا، کہتے ہیں حکومت آزادی اظہار کا گلا گھونٹ کر جمہوریت کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے، حکمران جس شاخ پہ بیٹھے ہیں اسے نہ کاٹیں۔ لیگی رہنما نے رضوان رضی کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ادھر رضوان رضی کی گرفتاری پر صحافی برادری بھی سراپا احتجاج ہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم کی قیادت میں پریس کلب اور ایف آئی اے کے دفتر کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا۔

سینیئر صحافی حامد میر کی کپتان پر تابڑ توڑ تنقید، کہتے ہیں عمران خان بھی ملکی اداروں کیخلاف بہت کچھ بول چکے ہیں۔ لوگوں کو گرفتار کرنے سے پہلے وہ خود اپنے کئے پر معافی مانگیں۔

سینیئر صحافی طلعت حسین نے رضوان رضی کی گرفتاری کو خوف کے قواعد قرار دیدیا۔


ای پیپر