فوٹو بشکریہ فیس بک

کل سے بارشوں کا ایک اور سسٹم ملک میں داخل ہوگا: محکمہ موسمیات
10 فروری 2019 (10:22) 2019-02-10

لاہور: محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم کل سے بلوچستان میں بارشوں کے ایک اور سسٹم داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی نے ڈیرے ڈال لیے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد کی سردی میں دھوپ نے اپنا رنگ جمالیا۔ مری، گلیات سمیت بالائی علاقوں میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھے رکھی۔ کئی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے بھی نیچے جا گرا۔ استور اور کالام میں شدید سردی کا راج، سکردو میں منفی 11، زیارت منفی 06، ہنزہ، قلات اور مری منفی 04، دالبندین اور کوئٹہ منفی 03، گلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر