Reham Khan finally apologized
10 دسمبر 2020 (22:24) 2020-12-10

لندن :ریحام خان نے عمران خان کے انتہائی قریبی دوست پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگ لی ،ریحام خان نے گزشتہ سال انیل مسرت پر اپنے یوٹیوب چینل پر الزامات عائد کئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے انیل مسرت پر لگائے گئے الزامات واپس لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال انیل مسرت کی ویڈیو پر دئیے گئے ریمارکس واپس لے لیے ہیں ،انہوں نے انیل مسرت سے باقاعدہ معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی ویڈیو اسی وقت یو ٹیوب سے ڈیلیٹ کر دی تھی ،انہوں نے کہا کہ ان کی ذات کی وجہ سے انیل مسرت کے بزنس اور فلاحی کاموں کو بھی نقصان پہہنچا جس کیلئے وہ معذرت خواہ ہیں ۔

سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جا رہے ہیں کہ ریحام خان نے قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے انیل مسرت سے معذرت کی ہے ،انیل مسرت نے اپنے او پر لگائے الزامات کے بعد ریحام خان کیخلاف عدالت سے رجو ع کر لیا تھا ۔


ای پیپر