اگر مجھے اقتدار سے ہٹایا گیا تو ۔۔۔ عمران خان نے دبنگ اعلان کر دیا 
10 دسمبر 2020 (21:54) 2020-12-10

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے بڑے بڑوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگرانہیں اقتدار سے ہٹایا گیا تو وہ دوبارہ سڑکوں پر آجائینگے ،جبکہ دوسری طرف ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے اسمبلیوں کے اندر ہر بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن این آر او نہیں دینگے ۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت اپوزیشن پارٹیاں حکومت کیخلاف محاذ گرم کرنے کیلئے لاہور میں دما دم مست قلندر کرنے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں ،اپوزیشن پارٹیوں کے تمام اراکین نے اپنے اپنے قائدین کو استعفے جمع کروانا شروع کر دئیے ہیں ،اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کیخلاف تمام آپشن استعمال کرنے کیلئے مشاورت کی جا چکی ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنمائوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں گھر بھیجا گیا تو وہ اگلی حکومت کیخلاف سڑک پر آجائینگے اور ان کو لگ پتہ جائیگا ،عمران خان کا کہنا تھا یہ میری آخری لڑائی ہے اور اسے میں لڑوں گا بھی اور جیتوں گا بھی لیکن کسی کو این آر او نہیں دونگا ۔


ای پیپر