Firdous Ashiq Awan exposed the conspiracy
10 دسمبر 2020 (19:17) 2020-12-10

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی طرف سے دئیے گئے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مریم نواز ذہنی مریض بن چکی ہیں ،راجکماری شکست کا بدلہ کورونا پھیلا کر لینا چاہتی ہے ،انہوں نے کہا  حکومت کاایک بال بھی بیکانہیں کرسکتے،استعفیٰ لینےوالےاستعفے دینےکی دھمکی پر اتر آئے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا پیپلزپارٹی ایک ٹکٹ میں دومزےکررہی ہے،پیپلزپارٹی صوبے میں حکمران جماعت ہے،وفاق میں اپوزیشن کررہی ہے،فردوس عاشق عوان نے مریم نواز کی ریلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا مریم نواز ذہنی مریض بن چکی ہیں،انہوں نے کہا لاہور کو شر پسند عناصر سے بچائیں گے ،یہ لوگ حکومت کاایک بال بھی بیکانہیں کرسکتے،جاتی امرامیں مریم نواز نے تصادم کا راستہ اپنانے کی سازش رچائی ہے ،کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے ۔

انہوں نے کہا مریم نواز پاکستان کے لوگوں کو کورونا کے ہاتھوں میں دینے نکلی ہیں،مریم نواز سیاست کا نشہ  پورا کرنے کیلئے عوام کی زندگیاں کورنا کی بھینٹ چڑھا رہی ہیں،مریم نواز کو دربدر پھر کر بھی سکون نہیں آ رہا، وہ ہر حال میں کورونا پھیلا کر عوام سے شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہیں،فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم ان کرپٹ سیاستدانوں کی سیاست کو ملیا میٹ کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں،پوری قوم دیکھ رہی ہے ڈنڈوں سے بھرے ٹرک جاتی امرا میں پہنچائے گئے ہیں،ان ڈنڈوں کو پولیس اور ریاستی اداروں کے اہلکاروں پر برسانے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا لاہور کو محاذ جنگ بناتے ہوئے مریم نواز نے تصادم کا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی ہے،حکومت ان کے عزائم کو بھانپ چکی ہے، استعفوں کی سیاست کا درس دینے مریم نواز اور ان کی خیر خواہ نکلی تھیں،پی ڈی ایم نے ان کی خواہشات کے مطابق اسے قبول نہیں کیا،انہوں نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی صوبے میں حکمران جماعت ہے اور وفاق میں اپوزیشن میں ہے،جو جماعت ایک ٹکٹ میں 2 مزے لے رہی ہو، مریم نواز کے بیانیے پر متفق ہونا اس کیلئے ممکن نہیں،یہ استعفیٰ لینے آئے تھے، اب استعفیٰ دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،انہیں سمجھ آ گئی ہے آئینی، قانونی اور جمہوری طریقے سے حکومت کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔


ای پیپر