India's 15-year information warfare to isolate Pakistan debunked by EU DisinfoLab
10 دسمبر 2020 (15:41) 2020-12-10

اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان کیخلاف بھارتی منفی پروپیگنڈا اور سائبر وار کا ایک بار پھرپول کھل گیا ہے ،ای یوڈس انفولیب کی حالیہ رپورٹ میں بھارت سے متعلق تمام حقائق بیان کئے گئے ہیں،انہوں نے کہا بھارت خطے میں عدم استحکام کی بجائے اپنے مسائل پر توجہ دے۔

تفصیلات کے مطابق ای یو ڈس انفو لیب کی حالیہ رپورٹ نے بھارت کا ڈیجیٹل وار فیئر کا گھنائونا چہرہ بے نقاب کر دیا ،ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا تھا بھارت خطے میں عدم استحکام کی بجائے اپنے مسائل پر توجہ دے،بھارت میں اقلیتوں سے ناروا سلوک اور امتیازی قانون سازی سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا علاقائی خوشحالی کے مشترکہ مقصد کیلئے سارک پلیٹ فارم کا فعال ہونا ضروری ہے،خلیجی ممالک کےدرمیان تنازعات کےحل کی کوششوں کو سراہتے ہیں، بھارت کے آج بھی مقبوضہ کشمیر میں مظالم جاری ہیں ،ان میں ہرگزرتے دن کیساتھ شدت آتی جا رہی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز 3 نوجوانوں کو شہید کیا گیا،انہوں نے کہا بھارتی قابض فوج مظالم سے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتی۔


ای پیپر