Usman Bazdar\'s important announcement against India
10 دسمبر 2020 (16:05) 2020-12-10

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا بھارتی فوج کا جارحانہ رویہ خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں،بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج ہر جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج کا جا رحانہ رویہ خطے میں امن کیلئے خطرہ ہیں ،انہوں نے پاک سرزمین کی حفاظت کے دوران  شہید 2 فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کیلئے قربان کیں ہیں ،شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی اہلکار ہمارے ہیرو ہیں ،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ قابل مذمت اقدام ہے ۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاک فوج ہر جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ،کنٹرول لائن کے ساتھ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بھی بربریت کی انتہا کر رکھی ہے،عالمی برادری بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا نوٹس لے۔


ای پیپر