Gen. Muhammad Afzal,resigned,Chairman,NDMA
10 دسمبر 2020 (23:45) 2020-12-10

  اسلام آباد:لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں انہوں نے اس سلسلہ میں وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے این ڈی ایم اے کے چیئر مین کے طور پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی شریک تھے انہوں نے بھی الوداعی ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل افضل کو خراج تحسین پیش کیا۔


ای پیپر