Punjab Food Authority,sealed,food points,operations
10 دسمبر 2020 (22:54) 2020-12-10

لاہور :پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیاکیخلاف کارروائیوں کے دوران ملاوٹی اشیائے خورونوش کی فروخت پر26 فوڈ پوائنٹس سیل کردیے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فنگس زدہ مشینوں کی موجودگی پر رائیونڈ روڈ پر اچھا فوڈز فیکٹری کو سیل کر دیا ۔دہلی گیٹ پر کارروائی کے دوران تیار اچار کو بغیر ڈھانپے رکھنے پر خواجہ اینڈ کمپنی گودام جبکہ پروڈکشن ایریا میں سگریٹ نوشی اور چوہوں چھپکلیوں کی بھرمار رچونگ میں لاریب سویٹس اینڈ بیکرز کو سربمہرکیا گیا ۔

فوڈسیفٹی ٹیم نے ایئرلائن سوسائٹی میں چیکنگ کرتے ہوئے انتہائی ناقص سٹوریج، تیارشدہ پروڈکٹس کی غیر معیاری سٹوریج پر سی پی پروڈکشن یونٹ جبکہ گندی مشینیں،کھلے گٹر،کاکروچز کی بھرمار پر رائیونڈ روڈ پر مسٹر چکن فوڈ فیکٹری کو سیل کر دیا ۔اسی طرح زائد المیعاد کیمیکل کی موجودگی پرسندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کے ایم فوڈز انڈسڑی کو سربمہر کیا ۔ڈیری سیفٹی ٹیم نے موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر نشتر ٹاؤن میں کشمیر ملک شاپ کو سیل کیا۔سیل شدہ پروڈکشن ایریاکوخود سے ڈی سیل کرنے پر چونگ میں سلویٰ فوڈز کو دوبارہ سیل کیا گیا۔

گوجرانوالہ کی ڈیری سیفٹی ٹیموںنے شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ لگا کر 69دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 14ہزار464لٹر دودھ کو جدید موبائل ٹیسٹیگ لیب سے چیک کیا ۔موقع پر کئے جانے والے ٹیسٹ میں ناقص اور پانی ملا دودھ ہونے کی بناء پر 3گاڑیوں میں موجود 1550لٹر دودھ موقع پر تلف کردیاگیا۔


ای پیپر