Imran Khan,india,nefarious,activities,weaken,democratic
10 دسمبر 2020 (21:00) 2020-12-10

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں جمہوری طاقتوں کو کمزور کرنے کیلئے بھارت کی مذموم کارروائیوں کے بارے میں اکثر عالمی برادری کو بتاتا رہا ہے لیکن اب برادری کو اس ہٹ دھرمی کا نوٹس لینا چاہیے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ عالمی برادری کو ہٹ دھرم بھارتی حکومت کا نوٹس لینا چاہیے جو عالمی نظام کے استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔یورپی یونین کے  گروپ کی طرف سے مذموم سرگرمیوں کے بڑے بھارتی گر وپ کے انکشاف سے پاکستان کے موقف کی تائید ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلسل خطے میں جمہوریتوں کو کمزور کرنے کیلئے بھارت کی مذموم سرگرمیوں کے بارے میں عالمی برادری کی توجہ مبذول کراتا رہا ہے۔وہ جعلی خبررساں اداروں اور تھنک ٹینکس کے ذریعے شدت پسندی کی فنڈنگ اور اس کو بیرون ملک ترغیب دے رہا ہے۔حکومت نے حال ہی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے بارے میں ایک ڈوزیئر اقوام متحدہ کے حوالے کی۔

یاد رہے کہ یورپی یونین ڈس انفو لیب کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے پروپیگنڈہ ٹول کے طور پر جعلی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔


ای پیپر