کیا اروشی روٹیلا بھی عالمی وبا کا شکار ہو گئیں ؟
10 دسمبر 2020 (20:43) 2020-12-10

ممبئی :بھارتی فلم انڈسٹر ی کی بولڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے عالمی وبا کا ٹیسٹ کروا لیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے اس موقع پر بھی منفی رپورٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ خبریں پھیلائیں ہیں کہ اداکارہ عالمی وبا کا شکار ہو چکی ہیں اور اب قرنطینہ ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر یہ اعلان کیا ہے کہ انہوں نے عالمی وبا کا ٹیسٹ کروا لیا ہے اور انہوں نے عالمی وبا کا ٹیسٹ کرواتے ہوئے اپنی تصاویر اور ویڈیو بھی اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی۔ 

ان کے عالمی وبا کے ٹیسٹ کی خبر ملنے پر ان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں ان کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا اور یہ امید ظاہر کی کہ وہ اس بیماری میں مبتلا نہیں ہوں گی مگر بھارتی میڈیا نے اس موقع پر اپنی پرانی سنسنی خیز صحافت کی روایت برقرار رکھی۔

ایک بھارتی ویب سائٹ نے اس موقع پر یہ خبر جاری کر دی کہ اروشی عالمی وبا کا شکار ہو چکی ہیں اور ٹیسٹ بھی اسی لئے کروایا ہے اور اس کے ساتھ کہ اروشی کی صحت ناساز ہے اور وہ قرنطینہ کا شکار بھی ہو چکی ہیں مگر ابھی تک ان خبروں کی کہیں سے تصدیق نہیں ہوئی۔


ای پیپر