Oman,announced,tourist,visa,conditional,103 countries
10 دسمبر 2020 (19:05) 2020-12-10

مسقط:عمان نے پوری دنیا کے 103 ممالک کیلئے مشروط داخلہ کیلئے فری سیاحتی ویزہ کے نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اب عمان جانے والوں کیلئے بہت آسان ویزہ کی سہولت میسر آسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق عمان نے عالمی وبا کے پیش نظر پوری دنیا کے سیاحوں کیلئے ویزوں پر پابندی لگا دی تھی کہ مگر اب عالمی وبا کی صورتحال پر قابو پانے کے عمان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 103 ممالک کیلئےمشروط سیاحتی ویزہ کے پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں جس کے تحت اب عمان جانے کے خواہش دنیا بھر کے سیاحوں کو بہت آسانی سے ویزوں کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

اس ویزے کے تحت سیاح کو عمان میں 10 دن رہنے کی اجازت ملے گی ۔ عمان نے اس ویزے کا نام ’’ انٹری فری سیاحتی ویزا‘‘ رکھا ہے جس کے تحت سیاحوں کو صرف عمان  جانے سے پہلے ہوٹل بکنگ اور واپسی کی کنفرم ٹکٹ کا کاپیاں پیش کرنا پڑیں گی۔ اس سہولت کے تحت جن ممالک کو کچھ خاص رعایت دی گئی ہے اس میں ارجنٹائن ٗ چلی ٗ برازیل اور یورپی یونین کے رکن ممالک شامل ہیں ا ور ان تمام ممالک کو دیگر ممالک کی نسبت مزید کئی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔


ای پیپر