Pakistan,foreign office,criticized,extremist,India
10 دسمبر 2020 (17:19) 2020-12-10

اسلام آباد:پاکستان نے ہمسائیہ ملک بھارت کی حکومت کےانتہا پسندانہ طرز عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بھارتی حکومت کی پاکستانی دشمنی اب آشکار ہو چکی ہے۔بھارت کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں ہماری مسلح افواج تیار ہیں اور بھرپور جواب دیا جائیگا۔ 

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں آسٹریلوی افواج کی جانب سے قتل عام کی اطلاعات پر تحفظات ہیں ،چین اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کا منبع ہیں۔ بھارت کے پاکستان کے خلاف جارحانہ ڈیزائن کی پرزور مذمت کرتے ہیں،یورپی یونین کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ پندرہ برس سے بھارت جعلی خبروں کے زریعہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث تھا،اس نیٹ وتک کو سری واستو گروپ اور اے این آئی نیوز ایجنسی مل کر چلا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے فوت شدہ عالمی شخصیات کے ناموں کو بحارتی نیٹ ورک اپنے پاکستان مخالف پراپیگنڈا کیلئے استعمال کر رہا تھا،اس مقصد کے بھارت بہت سی جعلی این جی اوز کے نام بھی استعمال کر رہا تھا،بھارت ان شرپسندانہ حرکات پاکستان کے نام اور ساکھ کو متاثر کرنے میں ناکام رہا ،بھارتی غلط معلومات اور پروپیگنڈا مہم بھارت کے پاکستان کے خلاف مہم کا حصہ ہے۔

ترجمان  دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان بھارت کے شادی ایکٹ کی آڑ میں مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے،پاکستان بھارتی مسلم نوجوانوں کی شادی ایکٹ کی آڑ میں گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہے۔8 دسمبر کو سارک کے چارٹر کا دن منایا جاتا ہے،وزیر اعظم نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں خطے اور عوام کی بھلائی کے لیے مل کر کام کرنے کا پیغام دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی کوششوں کے باعث پہلی مرتبہ مذہبی علامات پر اقوام متحدہ میں ایک قرارداد منظور کی گئی،قرارداد پاکستان اور فلپائن نے مشترکہ طور پر پیش کی،مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں 493 روز سے بھارتی بربرانہ مظالم اور فوجی محاصرے میں ہیں،گزشتہ روز پلوامہ میں تین نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ، 95728 کشمیریوں کو 1989 سے اب تک جعلی مقابلوں اور ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ 

انہوںنے کہاکہ موجودہ آر ایس ایس بی جے پی حکومت کی پاکستان دشمنی سے دنیا آگاہ ہے،پاکستان یورپی یونین کی بھارت کے پاکستان مخالف فیک نیوز، جعلی میڈیا سائیٹس و پروپیگنڈا کا معاملہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ایک ریاست سائیبر اسپیس،انٹرنیٹ اور میڈیا کو ایک ملک کے خلاف دشمنی کے فروغ میں استعمال کر رہی ہے،ہم اس حوالے سے معاملے کو تمام ممکنہ پلیٹ فارمز پر اٹھائے گا،ہماری مسلح افواج چوکنا ہیں اور کسی بھی بھارتی جارحیت بھرپور جواب دیں گی۔ 


ای پیپر