عمران خان ہاتھ جوڑ کر پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہے ہیں:مریم نواز 
10 دسمبر 2020 (16:57) 2020-12-10

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاں این آر او مانگ رہے ہیں لیکن آپ دیکھ لیں این آر او ہم نہیں بلکہ پی ڈی ایم سے عمران خان مانگ رہا ہے ،انہوں نے کہا اب تک میرے پاس استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں ،یہ حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے ۔

مریم نواز کا لاہور میں ریلیوں سے خطاب کے دوران کہا تھاکہ ابھی تک باقاعدہ پارٹی اراکین کو استعفوں کا کہا نہیں تو میرے پاس استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں ،لیکن استعفوں سے متعلق باقاعدہ اعلان 13 دسمبر جلسے کے بعد ہو گا ،ہمارے اوپر این آر او مانگنے کا الزام لگانے والے آج ہمارے سے خود این آر او مانگ رہے ہیں ۔

مریم نواز نے کہا ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں بلکہ انہیں لانے والوں کیساتھ ہے ،پاکستان میں مستقبل مسلم لیگ ن کی جماعت کا ہے کیونکہ جو کام نواز شریف نے کیے ہیں وہ کوئی اور نہیں کر سکتا ،ملک کی خدمت نواز شریف نے کی ہے اب ایک دفعہ پھر آپ کے حقوق کیلئے نوازشریف کی بیٹی آپ کے درمیان موجود ہے ،آپ کو جابر حکومت کیخلاف احتجاج کیلئے دعوت دینے کیلئے آپ میں موجود ہے ،حکومتی غلط پالیسیوں کیخلاف نواز شریف کا ساتھ دیں ۔

مریم نواز نے ڈی جے بٹ کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جے بٹ عمران خان کا ساتھی تھا آج اس پر بُرا وقت آیا تو پارٹی نے اُسے بھی چھوڑ دیا ،انہوں نے کہا نواز شریف نے پیغام دیدیا ہے کہ ان کا مقابلہ بچوں اور سیاسی بونوں سے نہیں ہے ۔


ای پیپر