Advice to those who hate Iqra Aziz to follow them
10 دسمبر 2020 (14:24) 2020-12-10

اسلام آباد:اداکارہ اقرا عزیز نے نفرت کرنے والے کو انہیں ان فالو کر نے کا مشورہ دے دیا ۔

گزشتہ دنوں ایک سوشل میڈیا صارف نے اقرا عزیز سے کہا کہ وہ نامعلوم وجوہات کی بناپر ان سے نفرت کرتے ہیں۔ جس پر اقرا عزیز نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے انہیں ان فالو کر دیں ۔ کیونکہ آپ جس سے نفرت کرتے ہیں اسے فالو نہیں کیا جاتا۔ اقرا عزیز ان دنوں ڈرامہ سیریل کسک میں دکھائی دے رہی ہیں اس کے علاوہ وہ ڈرامہ سیریل خد اور محبت سیزن۔ 3 میں بھی دکھائی دیں گی۔

یاد رہے کہ اقرا عزیز نے اہلیہ پر مبینہ تشدد کرنے پر محسن عباس حیدر کو کھری کھری سنا ئی تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گلوکار محسن حیدر کے مبینہ تشدد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اقراءعزیز نے کہا تھا کہ تن سازی انسان کو مضبوط بناتی ہے لیکن کسی عورت پر ہاتھ اٹھانا آپ سے مرد ہونے کا اعزاز چھین لیتا ہے۔ اقرا عزیز نے کہا کہ ہمیں یہ سننے کی بھی ضرورت نہیں کہ اس وقت آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا اور نہ ہی ااپ کی کہانی کی ضرورت ہے۔ اب وقت ختم ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ نے شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ محسن نے حاملہ ہونے کے باوجود مجھے بری طرح جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔


ای پیپر