Turkish actor Angin Altan Dozitan arrived in Pakistan on a two-day visit
10 دسمبر 2020 (12:36) 2020-12-10

لاہور:ترکی کی شہر آفاق ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار انگین آلتان پاکستان پہنچ گئے ہیں جو کہ لاہور میں وہ 2 دن قیام کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق چودھری گروپ آف کمپنیز کے مالک کاشف ضمیر انگین آلتان دوزیتان کے میزبان ہیں جبکہ ترک اداکاراس دوران ایک نجی چین گروپ چودھری گروپ آف کمپنیز سے کے برانڈ ایمبیسڈر کے معاہدے پر دستخط کریں گے ۔

چودھری گروپ آف کمپنیز کے چن ون سٹورز سمیت کئی پراجیکٹ چل رہے ہیں جبکہ کاشف ضمیر نے گزشتہ دنوں ترکی کے دورے کے دوران انگین آلتان سے معاملات طے کیے تھے۔ 

لاہور میں دو دن قیام کے بعد ہفتے کی صبح لاہور ایئرپورٹ سے ہی ترکش ائرلائن کے ذریعے ترک اداکار انگین آلتان واپس ترکی چلے جائیں گے ۔


ای پیپر