وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کا حزب اختلاف کے حوالے سے بڑا بیان
10 دسمبر 2020 (12:23) 2020-12-10

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ مود قریشی نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کسی قومی مسلے پر بات کرنا چاہتی ہے تو آئے بات کرے ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے  کہ ہم ہیومین رائٹس کے عالمی ڈیکلیریشن کو تسلم کرتے ہیں لیکن آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں عالمی ڈیکلیرئیشن کا مذاق اڑایا جارہاہے ۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا یا جارہاہے ، پانچ اگست 2019 سے لیکر آج تک ایک سو ایک خواتین کی اجتماعی آبرو ریزی ہوئی لیکن بین الااقوامی میڈیا کو رسائی نہیں ہے اور مقبوضہ کشمیر سے جو خبریں آرہی ہیں وہ تشویشناک ہیں ،

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق سلب ہیں اور مکم کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ہے ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان نے تمام ذمے داروں کو صورتحال سے آگاہ رکھنے کی کوشش کی ہے جبکہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور صدر سلامتی کونسل کو مسلسل صورتحال سے آگاہ رکھا گیا ہے ، 

انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے اندر اقلتیں سراپا احتجاج ہیں جبکہ بھارت کا سیکولر اسٹیٹ اور سب سے بڑی جموریت تاثر بری طرح متاثر ہورہاہے  ۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر انتہائی سنگین ہے اور ملک میں 50 سے 70 اموات روزانہ ہورہی ہیں ، حزب اختلاف کو اسی وبائی صورتحال کو  پیش نظر رکھنا چاہیے ،۔ 


ای پیپر