Video of Pak-China joint air exercise Shaheen IX released
10 دسمبر 2020 (12:07) 2020-12-10

راولپنڈی: پاک فضائیہ کی جانب سے پاک چین مشترکہ فضائی مشق شاہین IX کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فضائیہ اور چینی فضائیہ کے مابین مشترکہ ہوائی مشق شاہینIX پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر شروع ہوگئی۔

اب اس مشق کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے جس میں پاک چین دوستی اور دونوں فضائی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ چینی فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے جو اس فضائی مشق میں حصہ لے رہا ہے۔

شاہین۔IX جنگی تربیت کو مزید بہتر بنانے اور دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چینی فضائیہ(PLAAF) کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے جو اس فضائی مشق میں حصہ لے گا۔ایئر وائس مارشل وقاص احمد سلہری، ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف(آپریشنز) پاک فضائیہ اور میجر جنرل سن ہانگ، اسسٹنٹ چیف آف سٹاف چینی فضائیہ (PLAAF) اس افتتاحی تقریب کے موقعے پر موجود تھے۔ 

میجر جنرل سن ہانگ نے کہا کہ یہ مشترکہ فضائی مشق جنگی تربیت کو مزید بہتر بنانے اور دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گی۔چینی فضائیہ کے عملے کو خوش آمدید کرتے ہوئے ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری نے کہا کہ ان مشقوں سے دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے مابین باالخصوص عسکری تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔ فضائی مشق شاہین۔IX چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی نویں مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔


ای پیپر