Another 56 patients died from the global epidemic, 3,138 new case reports
10 دسمبر 2020 (10:10) 2020-12-10

اسلام آباد:ملک میں عالمی وبا سے مزید 56 مریض انتقال کرگئے جبکہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 138 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی )کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق عالمی وبا سے ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد8 ہزار603ہوگئی جبکہ 40 ہزار202 افرا د کے ٹیسٹ کیے گئے۔

اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا کہ ملک بھرمیں عالمی وبا سے متاثر 3 لاکھ 74 ہزار 301مریض صحت یاب ہوئے جبکہ 4 لاکھ 29ہزار 280 متاثر ہیں۔

دوسری جانب عالمی وبا سے بگڑتی صورتحال پر قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج وزیراعظم کی صدارت میں ہوگا۔

عالمی وبا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی جہاں پر 3 ہزار 265افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سندھ 3 ہزار 99 ،کے پی کے 1ہزار439 ،اسلام آباد348 ،گلگت بلتستان 98 ،بلوچستان 171 اور آزاد کشمیر میں 183 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

اسلام آباد میں وبا سے کیسز کی تعداد 33 ہزار 695 ،کے پی کے 50 ہزار 762 ،سندھ 1 لاکھ89 ہزار687،پنجاب 1 لاکھ 25 ہزار 250 ،بلوچستان17 ہزار 604 ،آزاد کشمیر7 ہزار517 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 765 افراد وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


ای پیپر