Punjab Sports Minister, Rai Taimoor Khan Bhatti, Turkish President Tayyip Erdogan, Bilal Erdoğan
10 دسمبر 2020 (08:48) 2020-12-10

لاہور: پاکستان نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے دوستو ملک ترکی سے رابطہ کر لیا، اس سلسلے میں پنجاب کے وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان نے ترک صدر کے بیٹے بلال اردگان سے ملاقات کی اور کھیلوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر کھیل پنجاب کی بلال اردگان سے ملاقات ہوئی جس میں ترکی اور پاکستان کے درمیان مقبول روایتی کھیلوں کا ایکس چینج پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ ترکی سے علاقائی کھیلوں کی ترویج کے لئے مدد لی جائے گی، انہوں نے کہا کہ علاقائی اور ثقافتی کھیلوں کی ترویج ہمارے تاریخی ورثے کو زندہ رکھنے میں اہم ہیں۔

وزیر کھیل پنجاب نے بلال اردگان کو پاکستان میں روایتی کھیلوں کے میلے میں شرکت کی دعوت دی تو بلال اردگان نے پاکستان دورے کی دعوت قبول کرلی۔

رائے تیمور خان نے اگلے ورلڈ نومیڈ گیمز میں کبڈی کو شامل کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی میں کبڈی کے فروغ کے لئے مکمل مدد فراہم کرے گا۔

بلال اردگان نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ہے اور امت مسلمہ کا اہم رکن ہے۔ جبکہ صدر ورلڈ اتھنو سپورٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں علاقائی و روایتی کھیلوں کے لئے مل کر کام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وفود نے پاکستان میں علاقائی کھیلوں کے فروغ اور ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ استنبول میں ہونیوالی ملاقات میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ و دیگر موجود تھے۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں تھیں۔ وبا کی پہلی لہر کے بعد مشکل سے ہی سرگرمیاں بحال ہوئیں تھیں کہ دوسری لہر نے ایک بار پھر سے تباہی مچانا شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے دوبار سب سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔


ای پیپر