Babu to phr Babu hai
10 دسمبر 2020 (08:37) 2020-12-10

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر اور سابق کپتان راشد لطیف نے سرفراز احمد کی تعریف کردی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے اپنے ٹویٹ میں سرفراز احمد کی تعریف کی اور ان کے لئے دلچسپ جملہ لکھا " بابو تو پھر بابو ہے" جبکہ سابق کپتان راشد لطیف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم نے 11 ٹی 20 سیریز جیتیں اور ورلڈ کپ 2019میں مسلسل چار میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

  سرفراز احمد اچھے انداز سے ٹیم کی قیادت کررہا تھا، اسے کپتانی سے نہیں ہٹانا چاہیے تھا۔ 

دریں اثناقومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے عامر سہیل کے یو ٹیوب چینل پر انٹرویو کے دوران سرفراز احمد کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد مائیکل کلارک گریم سمتھ اور مصباح الحق سے اچھے کپتان تھے وہ گراﺅنڈ میں بہت سخت اور ڈریسنگ روم میں بھائیوں جیسا رویہ رکھتے تھے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے کوئنز ٹاﺅن میں موجود ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی بابراعظم کے سپر د کی گئی اور شاداب خان نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔


ای پیپر