Fog camps in Punjab including Lahore, Multan Motorway M3 from Lahore closed
10 دسمبر 2020 (07:23) 2020-12-10

لاہور:صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے،قومی شاہراہ پر ٹھوکر ،مراکہ ،مانگا منڈی، پتوکی،رینالہ خورد اور اوکاڑہ میں دھند ،ساہیوال، ہڑپہ ، میاں چنوں، خانیوال اور بستی ملوک میں بھی سڑکیں دھندلا گئیں جبکہ لاہور سے ملتان موٹروے ایم تھری کو شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن بھر ہونے والی ہلکی پھلکی بارش کے باعث لاہور اور گردونواح میں دھند چھا گئی جبکہ لاہور سے کوٹ مومن تک موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا اورسردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو غیر ضروری سفرسے گریز کی ہدایت کی ہے،سفرسے پہلے'این ایچ ایم پی ہمسفر'موبائل ایپ یاہیلپ لائن پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

دوسری جانب لاہور میں تھانہ شادمان کے علاقے میں واقع انڈرپاس میں تیزرفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی، 60 سالہ عبدالوحید موقع پر دم توڑ گیا جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور فرارہوگیا اور پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔


ای پیپر