حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

10 دسمبر 2019 (22:16) 2019-12-10
کراچی :پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا .
سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کااعلان کر دیاگیا جس کے مطابق سندھ کے نجی و سرکاری اسکول20 سے 31 دسمبر تک تعطیلات کے باعث بند رہیں گے،فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے یکم جنوری بروز بدھ 2020ءسے دوبارہ کھل جائیں گے۔