مریم نواز کی بیرون ملک روانگی ،کابینہ کا اہم فیصلہ
10 دسمبر 2019 (18:28) 2019-12-10

اسلام آباد :وفاقی کابینہ کے اہم ترین اجلاس میں جہاں ملک کے دیگر اہم ایشوز زیر بحث آئے وہیں مریم نواز کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔

اجلاس میں اکثریت نے مریم نواز کو بیرون جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کر دی ،ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے مریم نواز کو باہر بھیجنے کی مخالفت کی جس کے بعد کابینہ کے دیگر اراکین نے بھی فیصل واوڈا کے موقف سے اتفاق کیا ۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھایا اور اسے تبدیل کرنے کی ہدایت دی،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں حکومت کی 15 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں 12 نکات پیش کیے گئے جن میں سے چھ منظور ہوئے۔


ای پیپر