جرمنی میں قیام پذیر پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
10 دسمبر 2019 (17:07) 2019-12-10

اسلام آباد:حکومت پاکستان نے جرمنی میں قیام پذیر پاکستانیوں کے بچوں کو بھی پاکستانی شہریت دینے کی منظوری دے دی۔

منگل کو وزارت داخلہ نے جرمنی میں پیدا ہو نے والے پاکستانیوں کے بچوں کی شہریت سے متعلق نو ٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان سٹیزن ایکٹ 1951 کے تحت پاکستانیوں کے جرمن بچے پاکستانی شہریت حاصل کر سکیں گے۔

نو ٹیفکیشن کے مطابق جرمنی میں پیدا ہونے والے پاکستانی بچے پاکستان اور جرمنی کی شہریت رکھ سکیں گے۔


ای پیپر