اس وقت کشمیر میں کونسا خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے ؟مشعال ملک کے سنسنی خیز انکشاف
10 دسمبر 2019 (17:02) 2019-12-10

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت جاری ہے ، انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں ؟مودی کی انتہاپسندانہ سوچ خطے میں آگ لگا سکتی ہے ،کشمیری سروں پر کفن باندھ کر گھروں سے نکلے ہیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہاکہ میں اسلام آباد کی عوام سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں،انسانی حقوق کا دن کشمیریوں کیلئے نہیں،کشمیریوں کو انسان ہی نہیں سمجھا جارہا۔ انہوںنے کہاکہ مودی کی حکومت نے 80 لاکھ لوگوں کو گھروں میں محصور رکھا ہے،کشمیریوں کی نسل کشی کرکے ہندووں کو آباد کیا جارہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں کشمیری لڑکیوں کو اغواءکیا جارہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنا ہوا ہے،انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں؟۔انہوںنے کہاکہ تمام کشمیری قیادت کو گرفتار کیا گیا ہے،یاسین ملک کو تہاڑ جیل ڈیتھ میں رکھا ہوا ہے،کشمیری سروں پر کفن باندھ کر گھروں سے نکلے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں نے وعدہ کیا یاسین ملک کی جدوجہد کیلئے زندگی وقف کروں گی۔

انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی امیدیں پاکستانی قوم سے وابستہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک ہی ایمان کی طاقت ہے جس کی بدولت کشمیری بھارت کے سامنے ڈٹ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہر روز ہندوستان کی فوج کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے،مودی کی انتہا پسندانہ سوچ خطے میں آگ لگا سکتی ہے۔


ای پیپر