Source : Facebook

موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا ،بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
10 دسمبر 2018 (17:47) 2018-12-10

لاہور :محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 24 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

جاری کردہ احکامات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی عملدرآمد کرونے کی مجاز ہو گی۔ اس سلسلے میں تمام سرکاری اور نجی اداروں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔


ای پیپر