کترینہ کیف نے سلمان خان کو بہترین دوست قرار دیدیا
10 دسمبر 2018 (16:40) 2018-12-10

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے سلمان خان کو بہترین دوست قرار دے دیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ مایوس ہوتی ہیں تو سلمان خان ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ سلمان خان ان کے سب سے اچھے دوست ہیں اوروہ ہمیشہ رہیں گے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسے بھی ہوتا ہے کہ سلمان خان دنوں، ہفتوں اور یہاں تک کہ کئی ماہ تک بات بھی نہیں کرتے، پھر بھی وہ ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں۔

تاہم جب وہ کسی معاملے پر مایوس ہوتی ہیں تو وہ ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں جبکہ مشکل وقت میں ان کی 6 بہنیں اور ماں بھی خوب ساتھ دیتی ہیں۔


ای پیپر