فوٹو بشکریہ عادل الجبیر انسٹا گرام

'جمال خشوگی کے قتل میں ملوث کسی سعودی شہری کو ترکی کے حوالے نہیں کریں گے'
10 دسمبر 2018 (10:48) 2018-12-10

ریاض: سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جمال خشوگی کے قتل میں ملوث کسی سعودی شہری کو ترکی کے حوالے نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکی نے سعودی صحافی قتل کیس میں سعودی عرب کے سابق انٹیلی جینس چیف احمد العسیری اور سابق مشیر سعود القحطانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں۔

ترک تحقیقات میں ان دونوں پر سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ جمال خشوگی کے مرتے ہوئے آخری الفاظ" مجھے سانس نہیں آرہا " تھے۔ اور صحافی کا قتل سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ خبر دینے والے امریکی صحافی نے جمال خشوگی کے قتل کی آڈیو ریکارڈنگ سننے کا بھی دعوی کیا ہے۔


ای پیپر