فوٹو بشکریہ فیس بک ٹوئٹر

ایمرجنگ ایشیا کپ میں یو اے ای اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی پی سی بی سے ناراض
10 دسمبر 2018 (09:34) 2018-12-10

کراچی: ایمرجنگ ایشیا کپ میں یو اے ای اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی پی سی بی سے ناراض، بولے ایونٹ میں انٹرنشنل میچز والا معیار نہیں تھا، آدھے گھنٹے کی بارش نے ہمیں ایونٹ سے باہر کروا دیا۔

ایمرجنگ ایشیا کپ ، ہانگ کانگ اور یو اے ای کے کھلاڑی پی سی بی پر برس پڑے، بولے ایسی سہولیات دی گئیں جو انٹرنیشنل معیار کی نہ تھیں۔ آدھے گھنٹے کی بارش نے ہمیں ایونٹ سے باہر کر دیا۔ آٹے کی بوریوں سے گیلی وکٹ کو کور کیا جا رہا تھا۔

ہانگ کانگ کے کپتان کہتے ہیں بڑا ٹورنامنٹ تھا پی سی بی کو اچھی تیاری کرنی چاہیے تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ناقص پچ کورز نے ہمارا سیمی فائنل کھیلنے کا خواب توڑ دیا۔


ای پیپر