سونے کی فی تولہ قیمت اچانک حیران کن کمی 
10 اگست 2020 (20:02) 2020-08-10

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی ہے،اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار572 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار597 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کچھ روز قبل یہ خبریں سوشل میڈیا پر وائرل تھیں جن میں سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے تک جانے کاعندیہ دیا گیا تھا ۔


ای پیپر