بل گیٹس نے پاکستان کی کرونا کیخلاف کامیابی تسلیم کر لی ،بھارت ناکام 
10 اگست 2020 (18:18) 2020-08-10

نیویارک: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی پاکستان کی کورونا وائرس کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا۔

امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد کم ہو رہی ہے جبکہ بھارت میں یہ تعداد بڑھتی جا رہی ہے،خیال رہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں کے اندر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے موجودہ(اکٹیو) کیسز کی تعداد 20 ہزار تک رہ گئی ہے۔


ای پیپر