اقوام متحد ہ جنرل اسمبلی کے صدر کی پاکستان آمد ،مقبوضہ کشمیر سے متعلق بڑی خبر 
10 اگست 2020 (17:19) 2020-08-10

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوز سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ گزشتہ سال بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی  وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ان کی حکومت نے لوگوں کی جانیں بچانے اور معیشت کی بحالی پرتوجہ مرکوز رکھی حکومت نے غریبوں اورمستحق افراد کے لیے 8 بلین ڈالر کا امدادی پیکج دیا۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ پاکستان میں کسی بھی حکومت کی جانب سے معاشرتی تحفظ کا سب سے بڑا پیکج ہے۔ وزیراعظم عمران خان نےوولکن بوزکر سے قرض سے نجات کےلیے اپیل کا ذکر بھی کیا وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات پربھی روشنی ڈالی وزیراعظم نے وولکن بوزکر کو یواین جنرل اسمبلی کے نئے صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی اس سے قبل اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر نے کہا کہ دنیا کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد سے ملاقات کے دوران پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

وولکن بوزکر نے کہا کہ پاکستان یواین مشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے، بلوچستان میں سیلاب سے جانی نقصانات پر افسوس ہوا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ وولکن بوزکر سے ملاقات کے دوران انہیں افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار سے بھی آگاہ کیا۔


ای پیپر