پاکستان ٹک ٹاک ویڈیوز ہٹانے والے پانچ بڑے ممالک میں شامل ہوگیا
کیپشن:   file photo
10 اگست 2020 (10:59) 2020-08-10

لاہور: ٹک ٹاک کی جانب سے شائع کی جانے والی ٹرانس پیرینسی رپورٹ کے مطابق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ایپ سے ویڈیوز ہٹانے کے معاملے میں سرفہرست پانچ بڑے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔

پاکستانی نوجوانوں نے ٹک ٹاک سے لگاؤ میں حدیں پارکیں تو چینی ایپلی کیشن نے پاکستان کی شکایت پر ان کی ویڈیوز کو ہٹا دیا۔

ٹک ٹاک کی ٹرانس پیرینسی رپورٹ کے مطابق پاکستان ان پانچ ممالک میں شامل ہے، جہاں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ ویڈیوز ہٹائی گئی ہیں۔

ٹک ٹاک کے مطابق وہ خلاف ورزی میں ملوث پائے جانے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد کرنے یا انہیں معطل کرتے ہوئے ان کا مواد ہٹا سکتی ہے۔


ای پیپر