Source : Yahoo

پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12اگست کو نظرآنے کے واضع امکانات
10 اگست 2018 (20:29) 2018-08-10

کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12 اگست بروز اتوار کو نظرآنے کے واضع امکانات ہیں جب کہ عیدالضحی 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری خالداعجازمفتی کے مطابق پاکستان میں مطلع صاف ہونے کی صورت میں ذی الحج 1439 ہجری کا چاند اتوار12 اگست کونظرآجائے گا، 13 اگست کویکم ذی الحج ہوگی جب کہ عید الضحی 22 اگست بروزبدھ کوہوگی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق ذی الحج کا چاند ہفتہ 11 اگست کوپاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر58 منٹ پرپیدا ہوگا۔ اتوار 12 اگست کوغروب آفتاب کے وقت چاند کی عمرپاکستان کے تمام شہروں میں 27 گھنٹے سے زیادہ ہوگی۔نیا چاند اس وقت دکھائی دیتا ہے جب اس کی عمرغروب آفتاب کے وقت کم ازکم 19 گھنٹے سے زائد ہوجب کہ سورج اورچاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق کم ازکم 40 منٹ ہونا لازمی ہے۔

علاوہ وزیں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کی شام محکمہ موسمیات کمپلیکس کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدرارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔ جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے، جبکہ فرزندان اسلام اکیس اگست بروز منگل کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔


ای پیپر