Source : Yahoo

بھارتی خاتون نے عمران خان کو خط لکھ کر بیٹے کی رہائی کی اپیل کر دی
10 اگست 2018 (20:21) 2018-08-10

لاہور: بھارتی خاتون نے عمران خان کو خط لکھ دیا۔پاکستانی جیل میں بھارتی انجینئر 6 سال سے قید ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی جیل میں 6سال سے قید 31 سالہ سافٹ انجئیرز حامد انصاری کی والدہ فوزیہ نے امید ظاہر کی کہ دسمبر میں اس کی قید کی مدت پوری ہو جائے گی۔

جس کے بعد اسے رہا کر دیا جائے گا۔حامد انصاری کی والدہ نے بیٹے کی جلد رہائی کے لیے عمران خان کو خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے بیٹے کی جلد رہائی کی درخواست کی ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے ایک سابق بھارتی وزیر سے بھی بات کی ہے۔کہ وہ سابق کرکٹر سنیل گواسکر اور کپل دیو سے کہیں کہ وہ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں جائیں تو میرا پیغام عمران تک پہنچائیں کہ میں بہت سال بیٹے کی واپسی کا انتظار کیا ہے۔

واضح رہے حامد انصار نامی بھارتی سافٹ انجینئیر نومبر 2012میں پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوا تھا۔دو دن اپنے ایک دوست کے پاس خیبر پختونخوا میں رہائش اختیار کی۔جس کے بعد وہ ایک مقامی ہوٹل میں منتقل ہو گیا تھا۔خفیہ اداروں کو جب اس متعلق علم ہوا تو انہوں نے ہوٹل سے حامد انصاری کو حراست میں لے لیا۔2015میں حامد انصاری کو فوجی عدالت میں جاسوس ہونے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔


ای پیپر