Source : Yahoo

پاک فوج نے ایک بار پھر عوام کے دل جیت لئے
10 اگست 2018 (20:08) 2018-08-10

فیصل آباد: پاک فوج نے ایک بار پھر عوام کے دل جیت لئے ،کئی کتابوں اور سٹیج ڈرامے کا مصنف فیصل آباد کا رکشہ ڈرائیور فیاض ماہی دو مرلے کے کرائے کے گھر میں کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور تھا جس کی داد رسی کیلئے پاک فوج میدان میں آگئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد کی گلیوں اور بازار وں میں سارا دن محنت مزدوری کرنیوالا رکشہ ڈرائیور فیاض ماہی ایک غیر معمولی مصنف بھی ہے جو اب تک 14ناول لکھ چکا ہے جبکہ سو سے زائد سٹیج ڈراموں کا لکھاری بھی تھا،فیاض ماہی نے بتایا کہ میر ی چار بیٹیاں ہیں جن میں دو سونے کی جگہ کم ہونے کی وجہ سے اپنے ماموں کے گھر سونے کیلئے چلی جاتی ہیں جبکہ خود بیمار ہونے کی وجہ سے کئی کئی ماہ بجلی کا بل بھی ادا نہیں کر سکا۔

فیاض ماہی نے انکشاف کیا کہ میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے ساتھ پل کر جوان ہوا ہوں ہم 16سال تک اکٹھے کرکٹ کھیلتے رہے ہیںاور میں عابد شیر علی کا کلاس فیلو اور محلے دار بھی رہ چکا ہوں لیکن اب عابد شیر علی نے کئی بار رجوع کرنے پر بھی میر ے طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ پاک فوج نے فیاض ماہی کی کسمپرسی کی خبروں کا نوٹس لیا اورپاک فوج کے ہلال میگزین میں مستقل لکھاری کی جاب کی پیشکش کردی جو فیاض ماہی نے قبول کرلی ۔


ای پیپر