Source : Yahoo

تحریک انصاف کی کامیابی پر بھارت کی جانب سے عمران خان کیلئے زبردست تحفہ
10 اگست 2018 (19:52) 2018-08-10

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کامیابی پر مبارک باد کا پیغام پہنچایا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بلا بھی تحفتاً پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور اجے بساریہ کی ملاقات میں پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی موجود تھے۔بھارتی ہائی کمشنر نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخطوں والا ’بلا‘ تحفے میں پیش کیا جو کہ بھارتی ٹیم کی جانب سے بھجوایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد سے کئی ممالک کے سفیر بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کرچکے ہیں جس میں سعودی عرب، امریکا، چین اور ایران کے سفیر شامل ہیں۔


ای پیپر